امریکا اسرائیل کو 151 ملین ڈالر مالیت کے بم فراہم کرے گا
شائع شدہ تاریخ 07 مارچ, 2026
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے 12ہزار، ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم باڈیز خریدنے کی درخواست کی ہے۔
محکمہ خارجہ نے بتایا کہ اسرائیل کوبم فروخت کرنے کے ساتھ انجینئرنگ، تکنیکی معاونت، لاجسٹکس و پروگرام سپورٹ بھی شامل ہوگی جبکہ دفاعی سامان، دفاعی خدمات کی اسرائیل کو فوری فروخت قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق آرم ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے سیکشن36بی کے تحت کانگریس کے جائزےکی شرط معاف کردی گئی۔
محکمہ خارجہ نے مزید بتایا کہ مجوزہ فروخت سے اہم علاقائی اسٹریٹجک اتحادی کی سکیورٹی بہتر ہوگی، یہ فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنےکی صلاحیت بہتر بنائے گی۔