امارات سمیت خطے کے کسی ملک کے ساتھ ہماری کوئی دشمنی نہیں: اسماعیل بقائی
شائع شدہ تاریخ 18 مئی, 2026
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے بتایا کہ پاکستانی ثالثی کے ذریعے بات چیت کا عمل جاری ہے، حالیہ ایرانی تجویز پر ایران اور امریکا دونوں اپنے کمنٹس دے چکے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی مطالبات میں ایرانی منجمد فنڈز جاری کرنا اور پابندیاں اٹھانا شامل ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ دشمن کو جواب دینا بخوبی جانتے ہیں، امریکا جان چکا ہے کہ وہ دھمکیوں اور اقتصادی دباؤ سے ایران کو اپنےحقوق کے حصول سے نہیں روک سکتا۔ اس مرحلے پر ہماری توجہ جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی اور عمانی تکنیکی ٹیموں نے گزشتہ ہفتے عمان میں ملاقات کی، دونوں ٹیموں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمد و رفت کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔
اسماعیل بقائی نے یہ بھی بتایا کہ آبنائے ہرمز میکنزم کے لیے ایران عمان سمیت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔