افغان صدارتی محل کے عملے کے 40 افراد میں دنیا میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صدارتی محل کے عملے میں کورونا کی تشخیص کی خبر امریکی میڈیا نےدی جبکہ اس خبر پر افغان صدارتی دفتر سے اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ ترجمان افغان وزارت صحت نے بتایا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد1026 ہوگئی ہے۔ افغانستان میں ایک دن میں 3 مزید اموات کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد36 ہوگئی۔یاد رہے کہ افغان دارالحکومت کابل کےایک اسپتال کے سربراہ بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔