اسپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو مشورہ: عمران خان سے رابطہ کیے بغیر کابینہ تشکیل دیں

شائع شدہ تاریخ 01 دسمبر, 2025
اسپیکر-کے-پی-اسمبلی-کا-سہیل-آفریدی-کو-مشورہ-عمران-خان-سے-رابطہ-کیے-بغیر-کابینہ-تشکیل-دیں

ذرائع کا دعویٰ  ہے کہ اسپیکر  کے پی اسمبلی  نے  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے لیکن فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے تاکہ صوبائی معاملات کو چلانے میں آسانی ہو۔ 

دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اس حوالے سے رکن اسمبلی احتشام خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں منگل کو اسلام آباد جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

 رکن اسمبلی احتشام خان کے مطابق ارکان اسمبلی اسلام باد ہائیکورٹ کے بعد اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔