اسلام آباد میں تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز غیر معینہ مدت کیلئے بند
شائع شدہ تاریخ 13 اپریل, 2020
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز دوبارہ غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کے لیے 9 اپریل کا نوٹیفکیشن فوری طور پر تا حکم ثانی معطل سمجھا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں 24 مارچ سےتمام اسپتالوں کی او پی ڈی بند تھیں جنہیں کھولنے کے لیے 9 اپریل کو جاری نوٹیفکیشن 3 روز بعد ہی واپس لے لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوی پی ڈیز سرکاری و نجی اسپتالوں کے ڈاکٹرز کی مخالفت پر ایک بار پھر بند کر دی گئی ہیں۔