اسرائیل اب بھی ایران کیساتھ حالتِ جنگ میں ہے، نیتن یاہو

شائع شدہ تاریخ 20 اپریل, 2026
اسرائیل-اب-بھی-ایران-کیساتھ-حالتِ-جنگ-میں-ہے،-نیتن-یاہو

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے صدر خاویر ملی کے دورہ اسرائیل کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل امریکا کے ساتھ مل کر ایران کی آمریت کے خلاف کھڑا ہے جو دنیا میں دہشت پھیلاتا ہے، ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے اور امریکا سمیت موجودہ مغربی تہذیب کو مٹانے کے درپے ہے۔

نتین یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ابھی یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا، ہم حالت جنگ میں ہیں اور کسی بھی لمحے نئی صورتحال سامنے آ سکتی ہے