ارمینہ خان کا کورونا سے نبرد آزما ڈاکٹروں کو خراج تحسین
شائع شدہ تاریخ 11 اپریل, 2020
پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی تصویر شیئرکی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پیغام میں لکھا کہ اس تصویر کو دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ ارمینہ خان نے مزید لکھا کہ ان کو گھر میں ازخود تنہائی اختیار کئے 20 دن ہوگئے ہیں۔ وہ نہیں جانتیں کہ باہر دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1248599164201701379 ارمینہ خان نے اپنے پیغا م میں یہ بھی لکھا کہ گھروں پر رہ کر زندگیاں بچائی جائیں۔