اداکار شان کا ترکش ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ سے متعلق یوٹرن
شائع شدہ تاریخ 15 جون, 2020
پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اداکار شان شاہد نے شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے حوالے سے یو ٹرن لے لیا۔ اداکار شان اس سے قبل سوشل میڈیا پر مسلسل ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نشر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے نظر آئے۔ لیکن اب شان نے یو ٹرن لے لیا اور ترکی کے معروف ڈرامے ارطغرل غازی کو ماسٹر پیس قرار دیا ہے۔ https://twitter.com/mshaanshahid/status/1272183341597499392 شان نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ارطغرل‘ دیکھ کر ابھی فارغ ہوا ہوں، یہ ایک کلاسک ماسٹر پیس ہے۔ اداکار نے ارطغرل غازی کے پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈرامے کے پروڈیوسرز ، کاسٹ، ٹیکنیکل اسٹاف کا ایسا شاہکار تخلیق کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ اداکار شان شاہد ہی وہ پہلے اداکار تھے جنہوں نے سرکاری ٹی وی پر ارطغرل غازی نشر کرنے کی مخالفت کی تھی۔