’اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں‘
شائع شدہ تاریخ 09 جنوری, 2020
وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1215188054891290625 وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے، جدید تقاضوں سےہم آہنگ ، انتہائی جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں۔ اس سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی دفعات چودہ ڈی، پندرہ اے اورچھبیس کوغیرشرعی قرار دیا تھا۔اسلامی نظریاتی کونسل نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا ۔