پاکستان نے ایل این جی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیے

شائع شدہ تاریخ 06 مئی, 2026
پاکستان-نے-ایل-این-جی-خریداری-کیلئے-ٹینڈر-جاری-کر-دیے

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 ایل این جی کارگوز کیلئے عالمی کمپنیوں سے بڈز مانگ لی ہیں، عالمی کمپنیاں 7 مئی تک بڈز جمع کراسکیں گی۔

ذرائع کے مطابق بڈز 7 مئی کو ہی کھول دی جائیں گی، مئی کیلئے پہلے ایل این جی کارگو کی سپلائی 12 سے 14 مئی تک رکھی گئی ہے۔

دوسرے ایل این جی کارگو کی سپلائی 24 سے 26 مئی کے لیے ہوگی۔