ہنگو میں اسپتال کی تعمیر پر تنازع، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 01 ستمبر, 2026
ڈی پی او کے مطابق یہ واقعہ ہنگو کے علاقے ٹل میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں فائرنگ سے3 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں چھپری وزیران میں بی ایچ یو اسپتال منصوبےکی جگہ پر تنازع تھا۔
ڈی پی او کے مطابق دونوں گروپ چاہتےتھے کہ بنیادی مرکز صحت کی تعمیر ان کے علاقے میں ہو ۔