گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 فیصد کمی، بڑا ریلیف اعلان
شائع شدہ تاریخ 11 اپریل, 2026
اپنے بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹروے پولیس، ٹریفک پولیس کے ناجائز چالان میں ریلیف دے، ملک کی نازک صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ٹیکسز میں ریلیف دیں۔