گورنر سندھ کا اعلان، 5 لاکھ افراد کو سحر و افطار فراہم کرنے اور کروڑوں کی اشیاء کی تقسیم

شائع شدہ تاریخ 18 دسمبر, 2025
گورنر-سندھ-کا-اعلان،-لاکھ-افراد-کو-سحر-و-افطار-فراہم-کرنے-اور-کروڑوں-کی-اشیاء-کی-تقسیم

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ رمضان المبارک میں 5 لاکھ افراد کے لیے سحروافطار کے انتظامات کیے جائیں گے۔

گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک میں  9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء فراہم کی جائیں گی جن میں ادویات، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکلز، راشن بیگز اور سلائی مشینیں شامل ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تاجروں کو اعتماد ہے کہ ان کا دیا گیا سامان مستحق افراد تک پہنچے گا۔