گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی قیمتی سامان جل گیا
شائع شدہ تاریخ 17 جنوری, 2020
گتہ فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا فیصل آباد: ۔ ستیانہ روڈ ٹی این ٹی کالونی کے قریب خیابان گرین میں واقع ایک گتہ فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بناپر لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں فیکٹری میں سٹاک شدہ لاکھوں روپے مالیت کا گتہ و دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا اطلاع پر ریسکیو 1122 کی پانچ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سخت محنت کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔