کراچی: محکمہ انسداد تجاوزات کا کھارادر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
شائع شدہ تاریخ 07 جنوری, 2020
کراچی کے علاقے کھارادر میں محکمہ انسداد تجاوزات نے کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر رکھا ہوا سامان تحویل میں لے لیا۔ محکمہ انسداد تجاوزات کے مطابق کھارادر میں دکانداروں کی جانب سے فٹ پاتھ پر تجاوزات کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فٹ پاتھ پر رکھے گئے پان کے کیبن، ہوٹل اور کرسیاں سمیت دیگر سامان تحویل میں لے لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پورے شہر میں فٹ پاتھ پر سامان رکھنے کی کہیں پر بھی اجازت نہیں ہے، دکاندار باہر سامان رکھ کر اپنا نقصان نہ کریں