آزاد کشمیر میں حکومت سازی، ن لیگ کی پیپلز پارٹی کو اہم عہدوں کی پیشکش
شائع شدہ تاریخ 24 اگست, 2026
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے اور انہیں صدرِ آزاد کشمیر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت اہم عہدے دینے کی پیشکش کی ہے۔
تاہم، اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے آزاد کشمیر سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی یہ پیشکش مسترد کر دی ہے اور اسمبلی میں بطور اپوزیشن بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔