کراچی کے علاقے میں زہریلی دیسی شراب سے تین افراد جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 02 مارچ, 2026
کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر میں زہریلی کچی شراب پینے سے تین افراد ہلاک ہو گئے جب کہ چھ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
رضویہ سوسائٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عدنان کو گرفتار کر کے کچی شراب برآمد کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچی شراب فروخت کرنے والے دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے اس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔