کراچی میں ڈھائی ماہ کی بچی کی لاش ملنے کا کیس حل، قاتل گرفتار
شائع شدہ تاریخ 09 ستمبر, 2026
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پانی کی ٹینکی سے ڈھائی ماہ کی معصوم بچی کی لاش ملنے کا سنسنی خیز معمہ حل ہو گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جو مقتولہ کا حقیقی چچا نکلا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا گزشتہ روز سرجانی سیکٹر 7B کے ایک مکان سے ڈھائی ماہ کی فاطمہ دختر محمد علی کی لاش ملی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور بچی کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ کو شاملِ تفتیش کیا۔
پولیس کی سخت تفتیش کے دوران مقتولہ کا چچا محمد حماد شاملِ تفتیش ہوا، جس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے اور ذاتی تنازع کی بنا پر معصوم بچی کو قتل کر کے اس کی لاش پانی کی ٹینکی میں پھینک دی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سرجانی میں درج کیا جا رہا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی اور قانونی کارروائی جاری ہے۔