کراچی میں شدید گرمی کا راج، پارہ 43 ڈگری کو جا پہنچا
شائع شدہ تاریخ 04 مئی, 2026
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد ہے، شمال مغرب سے گرم اورخشک ہوا 19 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو شدید گرم موسم میں ضروری کام کے علاوہ گھر سے نہ نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور گھر سے باہر جانا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔