ڈپٹی کمشنر بھکر نے پولیو ورکرز کی ٹریننگ کا جائزہ لیا
شائع شدہ تاریخ 10 دسمبر, 2019
ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے 16 تا 18 دسمبر کو منائے جانیوالے پولیو راؤنڈ کے انتظامات کو جانچنے کیلئے بی ایچ یو پیر اصحاب اور بی ایچ یو ڈگر رہتاس میں محکمہ صحت کی ٹیموں کو دی جانیوالی ٹریننگ کا موقع پر جائزہ لیا بھکر: ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے 16 تا 18 دسمبر کو منائے جانیوالے پولیو راؤنڈ کے انتظامات کو جانچنے کیلئے بی ایچ یو پیر اصحاب اور بی ایچ یو ڈگر رہتاس میں محکمہ صحت کی ٹیموں کو دی جانیوالی ٹریننگ کا موقع پر جائزہ لیا ۔ انہوں نے پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی قطرے پلانے والی محکمہ صحت کی ٹیموں کو زور دے کر اس امر کی ہدایت کی کہ راؤنڈ کے دوران پولیو سے بچاؤ کیلئے پانچ سال سے کم عمر بچوں کوویکسین کا عمل دیئے گئے اہداف کیمطابق تکمیل تک پہنچایا جائے ۔