پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو با آسانی 6 وکٹوں سے ہرا دیا

شائع شدہ تاریخ 18 اپریل, 2026
پی-ایس-ایل-11-کوئٹہ-گلیڈی-ایٹرز-نے-لاہور-قلندرز-کو-با-آسانی-6-وکٹوں-سے-ہرا-دیا

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.5اوورز میں 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

قلندرز کی جانب سے حسیب اللہ 33 اور اسامہ میر 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔فخرزمان نے 20، عبداللہ شفیق نے 17 اور سکندر رضا نے 15 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ کی جانب سے جہانداد خان اور عثمان طارق نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔  

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کا 135 رنز کا ہدف با آسانی 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 رائلی روسو  60 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حسن نواز نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7  میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز 6 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔