سوئٹزرلینڈ نے کولمبیا کو پنالٹی ککس پر شکست دے دی
شائع شدہ تاریخ 08 جولائی, 2026
وینکوور میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کی ٹیمیں مقررہ اور اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔
جس کے بعد پری کوارٹر فائنل میں فیصلے کیلئے دونوں ٹیموں کو 5،5 پنالٹی ککس دی گئیں جس میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دےکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پنالٹی کک سیشن میں سوئٹزرلینڈ نے 4 ، کولمبیا نے 3 گول اسکور کیے۔
کوارٹر فائنل مین سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا۔