پاکستان میں پہلی 100 کلومیٹر ٹریل الٹرا میراتھون کامیابی سے منعقد
شائع شدہ تاریخ 22 جولائی, 2026
پاکستان کی پہلی 100 کلو میٹر ٹریل الٹرا میراتھون میں اطیر اختر اور مزمل شہزاد مشترکہ فاتح قرار پائے جبکہ ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل انعم عزیر نے جیتا۔
گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس کی 60 کلو میٹر کیٹیگری میں وقار احمد کامیاب ہوئے جبکہ 40 کلو میٹر کیٹیگری میں عطاء صمد اور شازیہ جمال نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔
20 کلو میٹر ریس میں اسرار خٹک اور اٹلی کی الیگرا ایوٹو فاتح قرار پائے۔
گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس کی تمام کیٹیگریز انٹرنیشنل ٹریل رننگ ایسوسی ایشن سے منظور شدہ تھیں۔