پنجاب میں آج رات ختم ہونیوالے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمت عملی تیار

شائع شدہ تاریخ 30 جون, 2020
پنجاب-میں-آج-رات-ختم-ہونیوالے-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-کے-بعد-نئی-حکمت-عملی-تیار

پنجاب میں آج رات ختم ہونے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمت عملی طے کر لی گئی۔  سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آج رات ختم ہونے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمت عملی طے کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 500 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق  اجلاس میں ادویات کی قیمتوں اور سپلائی، کراچی میں دہشتگردی کے بعد پنجاب میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کی نئی حکمت عملی کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو اختیار دیا گیا کہ وہ کورونا کیسز کی تعداد کے پیش نظر اپنے علاقوں کو سیل یا کھولنے کا فیصلہ کریں۔ خیال رہے کہ ملک بھر  میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی اضافے کے باعث وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے  لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔