پشاور میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 16 جولائی, 2026
ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں ملیں، کمرے میں موجود افراد میں میاں، بیوی اور بچے شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اموات آگ کی تپش اور دھویں کی وجہ سے ہوئیں، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
حکام کے مطابق آگ مکان کے جس حصے میں لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔