پتوکی میں افسوسناک واقعہ، شادی سے انکار پر نوجوان کو گولی مار دی گئی

شائع شدہ تاریخ 24 اپریل, 2026
پتوکی-میں-افسوسناک-واقعہ،-شادی-سے-انکار-پر-نوجوان-کو-گولی-مار-دی-گئی

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی سے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے، زخمی نوجوان کی شناخت 22 سالہ فاروق کے نام سے ہوئی ہے جو فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لڑکی موقع سے فرار ہوگئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی مقتول نوجوان کی قریبی رشتہ دار ہے۔

نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ لڑکی قریبی رشتہ دار ہے جو بیٹے پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔