پتوکی میں افسوسناک حادثہ، ہینڈ فری لگائے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 11 اگست, 2026
ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان ریلوے ٹریک کراس کر رہا تھا اور اس نے ہینڈ فری لگا رکھی تھی، جس کے باعث اسے ٹرین کے آنے کا علم نہ ہوسکا۔
ٹرین کی زد میں آنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔