پاکستانی آئین تمام اقلیتوں کو آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے :ملک عمر فاروق
شائع شدہ تاریخ 13 اپریل, 2020
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور اپنے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کورونا خدشات کے پیش نظر مسیحی بھائی سماجی فاصلے کے اصولوں کو ہرگز نظرانداز نہ کریں۔ فیصل آباد: انہوں نے کہا پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ مسیحی برادری سمیت پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع حاصل ہیں۔