پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی
شائع شدہ تاریخ 29 جون, 2020
کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث دہشتگردوں میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی کراچی پولیس کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث دہشتگردوں میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی ہے۔ ہلاک دہشتگرد کا تعلق بلوچستان سے ہے ایڈیشنل آئی جی کے مطابق حملے میں ممکنہ طور پر را ملوث لگتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو شبہ ہے کہ اس حملے میں را ملوث ہے کیونکہ اس سے قبل بھی کراچی میں اسی طرح کے حملے کئے گئے جن میں حملہ آوروں کا تعلق بلوچستان سے تھا جب مزید تحقیقات کی گئیں تو انکے تانے بانے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی سے نکلے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، 2 حملہ آوروں سمیت 5 ہلاک دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کی بھی تحقیقات جاری ہیں اور گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ جعلی نکلی ہے۔انجن کے نمبر کی مدد سے کار کے مالک کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ رینجرز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گروں کو ہلاک کردیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے تھے۔