ٹرمپ کی خاتون صحافی سے بدسلوکی — ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع شدہ تاریخ 21 نومبر, 2025
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل امریکی صدر ائیر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران کیتھرین لوسی نے ٹرمپ سے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کی حال ہی میں جاری دستاویز سے متعلق سوال کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون صحافی کے سوال مکمل کرنے سے پہلے ہی امریکی صدر نے انگلی اٹھا کر انہیں خاموش رہنے کا کہا اور انتہائی توہین آمیز لفظ بھی استعمال کیا۔
دوسری جانب خاتون صحافی کیتھرین لوسی نے ٹرمپ کے اس رویے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔
امریکی صدر کے خاتون صحافی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صحافت کی اہم شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلومبرگ نے کیتھرین لوسی کی حمایت میں کہا کہ’ہمارے نمائندے ایک اہم عوامی خدمت انجام دیتے ہیں، بغیر کسی خوف سوالات پوچھتے رہیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز رویے سے متعلق وائٹ ہاؤس کے عہدیدار سے جب سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ’ اس رپورٹر نے جہاز میں اپنے کولیگز کے ساتھ نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ سلوک اپنایا تاہم اس الزام کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا‘ ۔