ٰچیمبر آف کامرس کا ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سود پر قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ
شائع شدہ تاریخ 27 جولائی, 2019
فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سود پر قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زرعی اجناس پیداکرکے غذائی خود کفالت کے اہداف کے حصول سمیت اضافی غذائی اجناس بیرون ممالک برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیاجاسکے۔چیمبر آف کامرس کے صدر سید ضیا علمدار حسین نے کہاکہ بینکوںکو کاٹیج انڈسٹری اور دیہی صنعت کے فروغ کیلئے بھی قرضے جاری کرنے چاہئیں تاکہ غربت کے خاتمہ سمیت روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداہوسکیں۔ انہوںنے کہاکہ ایگرو بیسڈ مائیکروانڈسٹری اور سمال انڈسٹری کے علاوہ زرعی ڈھانچہ کی بہتری کیلئے بینکوں اور مائیکروفنانس کے اداروں کو کم سے کم شرح سود پر قرضے جاری کرنے چاہئیں تاکہ دیہی علاقوںکے عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب ہو سکیں اور زرعی شعبہ و دیہی صنعت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے ملکی برآمدات میں ترقی بھی ممکن بنائی جاسکی