وزیرِاعلیٰ سندھ کا دو ٹوک اعلان — این ایف سی اور 18ویں ترمیم کسی صورت رول بیک نہیں ہوگی
شائع شدہ تاریخ 06 نومبر, 2025
مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا۔
تقریب سےخطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ حاضری سسٹم کو سندھ کے اسکولوں کے بعد کالجز و جامعات میں نافذ کریں گے، ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں۔
بعد ازاں میڈیا سےگفتگو میں مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے،18ویں ترمیم میں اور بھی بہت ساری چیزیں ہیں۔