وزیراعظم چین دورہ، شی جن پنگ سے اہم ملاقاتیں
شائع شدہ تاریخ 25 مئی, 2026
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے, وزیراعظم چین دورہ
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی آج چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی چیانگ اور اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات۔
وزیراعظم کوگریٹ ہال آف دی پیپلز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور چینی وزیراعظم لی چیانگ ان کا استقبال کریں گے۔
دونوں وزرائے اعظم کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی جس دوران دونوں وزرائے اعظم پاک چین مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے پاک چین معاہدے۔
بعد ازاں وزیراعظم وفد کے ہمراہ تیانمن اسکوائر میں عوامی ہیروز کی یادگارپرحاضری دیں گے اور پھولوں کا گلدستہ رکھیں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی معروف چینی سرمایہ کاروں اور چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
مزید برآں وزیرِاعظم اعلیٰ چینی قیادت کےہمراہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ سے متعلق منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔