وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کی ملاقات، خطے میں امن پر اتفاق
شائع شدہ تاریخ 11 اپریل, 2026
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جے ڈی وینس کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبا شریف کا کہنا تھا پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔