وزیر اعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے
شائع شدہ تاریخ 09 مارچ, 2020
وزیر اعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے جہاں وہ خیبر پختونخوا میں انڈر 21 گیمز کا افتتاح کرینگے، وزیر اعظم سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ پشاور کے دوران وزیر اعلیٰ، گورنر اور صوبائی ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ پہلے انڈر21 گیمز میں خیبر پختونخوا کے تمام 35 اضلاع کے 26 ہزار کھلاڑی شریک ہوں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔