واٹس ایپ ویب میں میسج ٹرانسلیشن کا نیا فیچر متعارف
شائع شدہ تاریخ 23 جولائی, 2026
کمپنی کی جانب سے اڈوب ایکروبیٹ سپورٹ کو واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔
اس طرح اب لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر صارفین کو پی ڈی ایف فائلز ڈاؤن لوڈ کیے بغیر دیکھنے کی سہولت حاصل ہوسکے گی۔
ابھی واٹس ایپ میں اگر آپ کو پی ڈی ایف فائل موصول ہوتی ہے تو اسے پہلے ڈیوائس میں ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتا ہے جس کے بعد وہ اوپن ہوتی ہے۔
مگر اب ایسا ڈاؤن لوڈنگ کے بغیر ممکن ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ صارفین پی ڈی ایف فائل کو ایڈٹ بھی کرسکیں گے جیسے ہائی لائٹ اور annotating وغیرہ۔
میٹا کی جانب سے اس مقصد کے لیے اڈوب کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپ صارفین کے لیے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے اور متعدد افراد ڈاکومنٹس فائلز ایک دوسرے کو سینڈ کرتے ہیں۔
اس نئے فیچر سے ایسے صارفین کو کافی مدد مل سکے گی اور چیٹس کے اندر پی ڈی ایف فائل کو دیکھنے کے باوجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ حاصل ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ میٹا کی جانب سے چند اور فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
آئی پیڈ پر صارفین اب براہ راست نئے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بنا سکیں گے جبکہ میسجنگ ایپ کو کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ اب صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس میں براہ راست مختلف سروسز سے گانے شیئر کرسکیں گے۔