نوٹوں پرایکسپائری ڈیٹ لکھنے کی تجویز
شائع شدہ تاریخ 11 فروری, 2020
حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلیے نوٹوں پرایکسپائری ڈیٹ لکھنے کی تجویزپرغورشروع کردیا ہے۔تفصیل کے مطابق بڑھتی ہوئی کرپشن نے ملکی معیشت کو جہاں تباہ کیا ہے وہاں پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔ حکومت نے اس کا حل نوٹوں پرایکسپائری ڈیٹ لکھنے سے نکالنے کی تجویزپرغورشروع کردیا ہے 50، 100، 500، 1000، 5000 کے نوٹوں پر5 سال کی ایکسپائری ڈٰٹ کی تجویزہے اوراس سلسلہ میں ایک تجویز یہ بھی ہے کہ نوٹوں پرکم از کم 10 سال کی ایکسپائری ڈیٹ ڈالی جائے۔