میلاد جلوس روٹس کے مسائل حل کئے جائیں:متحدہ میلاد کونسل

شائع شدہ تاریخ 12 اکتوبر, 2019
میلاد-جلوس-روٹس-کے-مسائل-حل-کئے-جائیں:متحدہ-میلاد-کونسل

ملتا ن: متحدہ میلاد کونسل کا اجلاس صدر مرزاارشدالقادری کی صدارت میں ہوا ،جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ میلاد جلوس روٹس کی مرمت کیلئے خصوصی فنڈ مخصوص کرے تاکہ روٹس کے مسائل کو حل کیا جاسکے جبکہ ماہ ربیع الاول سے قبل جلوسوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورجلوس منتظمین پر مشتمل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، مرزاارشدالقادری نے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل میلادجلوس اور تقریبات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، چیئرمین سپریم کونسل شفیق اللہ البدری نے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل کی سرپرستی میں یکم ربیع الاول تا 12 ربیع الاول 30 جلوس نکالے جائیں گے، سیکرٹری جنرل راؤ محمد عارف رضوی اورسینئر ممبر سپریم کونسل رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل حضور کا میلاد منانے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے ،اجلاس میں قاری حنیف انصاری،پیر افضل فرید چشتی،علامہ امیر اظہر سعیدی،علامہ عبدالرشید سعیدی،شفقت طلال تاشفین،علامہ سعید اختر،ثمر حامدی،محبوب علی قادری،حافظ منظور الہیٰ،اختر رضا قادری،فخر الاسلام بھٹہ،عامر قادری،علامہ شوکت فیضی،مرزا اصغر علی،فرحان الحق حقانی،قاری تنویر سعیدی،قاری عمر حنیف،امجد بھٹہ،دانش ارشد،محمد عثمان،قاری رمضان چشتی اوردیگرنے شرکت کی۔