میر رضا کیس میں اہم انکشاف، فنگر پرنٹس غائب ہونے کا دعویٰ

شائع شدہ تاریخ 12 اگست, 2026
میر-رضا-کیس-میں-اہم-انکشاف،-فنگر-پرنٹس-غائب-ہونے-کا-دعویٰ

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میر رضا کیس کے حوالے سے سامنے آنے والی کیمیکل ایگزامن اور ڈی این اے رپورٹس میں سنسنی خیز انکشافات کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتول پر شدید تشدد کیا گیا اور اس کی شناخت مکمل طور پر چھپانے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق میر رضا کی شناخت چھپانے کے لیے مقتول کے ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کو ختم کر دیا گیا تھا۔

مقتول کے کپڑوں سے تیزاب کے واضح شواہد ملے ہیں، جو اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ لاش یا شواہد کو کیمیائی مواد سے مسخ کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ ہاتھوں کے فنگر پرنٹ موجود نہیں۔