مکہ معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے، ترک صدر
شائع شدہ تاریخ 15 ستمبر, 2026
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سامسون میں نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مل کر قدم اٹھایا ہے تا کہ اسلامی دنیا کو پیغام دیا جائے۔
رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مثبت پیشرفت ہورہی ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔
ایک سول کے جواب میں ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ منصفانہ دنیا کے حق میں وکالت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہورہا ہے ہم اسے بغور دیکھ رہے ہیں اور نہ صرف ہرمز بلکہ خلیج کے بہت سے حصوں میں سنجیدہ نوعیت کی مشکلات ہیں۔