منفرد بھالو تلاش کرنے کا چیلنج، تصویر نے سب کو گھما دیا
شائع شدہ تاریخ 07 فروری, 2020
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر بعض اوقات صارفین کو پریشان کردیتیں ہیں کیونکہ ایک عام سی تصویر میں وہ چیز بھی موجود ہوتی ہے جو ظاہر ہونے کے باوجود بمشکل تلاش کی جاسکتی ہے۔ انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں اور اداروں کی جانب سے نئی تصاویر اور کوئز آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر اکثر اوقات وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، یہ تصویر بھی اسی طرح آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کرسکتی ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک تصویر ایسی ہے جس نے انٹرنیٹ صارفین کو ایک بار پھر چیلنج دیا کہ وہ تصویر میں موجود منفرد بھالو تلاش کریں۔ ویسے تو یہ ایک عام تصویر ہے جس میں چھوٹے چھوٹے بھالو بنے نظر آرہے ہیں اور اُن کے ہاتھوں میں تیر کمان ہیں مگر ان میں ایک ایسا بھی منفرد بھالو ہے جس کے ہاتھ میں تیر کمان کی جگہ دل موجود ہے۔ تصویر کو غور سے دیکھیں اور تلاش کرنے کی کوشش کریں کیا آپ کامیاب ہوئے؟ ⇓ ⇓ ⇓ ⇓ ⇓ کیا آپ بھالو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس میں جواب دیں