ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو سپورٹ کریں گے
شائع شدہ تاریخ 15 مارچ, 2021
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں حصہ لینے والوں اسٹیٹ بینک سپورٹ کرے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے صحت کہانی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو کاروبار کرنے کے لیے 5 فیصد پر قرض کی سہولت دی گئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک ای کامرس کے ذریعے آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ سے عوام کو سہولت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ ڈالر تک کی سروسز آپ بیرون ممالک کمپنیوں سے حاصل کر سکتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ ای کامرس کے شعبے میں 10 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ ہوئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کرے گا۔