ملتان: گھر سے خاتون اور اسکے 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد
شائع شدہ تاریخ 06 مئی, 2026
ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سے 7سال کے درمیان تھیں۔
شوہر کی جانب سے پولیس کو دیے جانے والے ابتدائی بیان میں بتایا گیا کہ بیوی کے ساتھ اکثرجھگڑا رہتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔