مریم محمود کو بڑا اعزاز، ریکسیم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر نام آویزاں

شائع شدہ تاریخ 22 اگست, 2026
مریم-محمود-کو-بڑا-اعزاز،-ریکسیم-اے-ایف-سی-کے-آنر-بورڈ-پر-نام-آویزاں

پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ریکسیم ایف سی نے مریم محمود کو انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اعزاز دے دیا۔ 

مریم محمود ریکسیم ایف سی ویمنز کی انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر جگہ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

کلب کے آنر بورڈ پر پاکستان مینز ٹیم کے عمر نواز کا نام بھی شامل ہے۔

مریم محمود کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھ کر بہت خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے، پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کا سفر ناقابل یقین ہے،  انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر کلب کے لیجنڈز کے ساتھ اپنا نام دیکھنا غیر یقینی سا لگا۔

مریم محمود نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی پر جذبات بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں،  پاکستان کے لیے ڈیبیو اور فینز کی بھرپور حمایت ناقابل یقین تھی،  آئیوری کوسٹ میں پاکستان کی جانب سے تین میچز کھیلنا یادگار تجربہ تھا،  نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ متاثر کرنا میرا ذاتی مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچپن میں کوئی خاتون رول ماڈل نہیں تھی، خوشی ہے کہ میں نوجوان لڑکیوں کے لیے وہ کردار ادا کرسکوں۔