لاہور میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ پولیس تشدد، تحقیقات کا آغاز
شائع شدہ تاریخ 25 اکتوبر, 2025
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری خواجہ ذیشان نے تھانہ ٹبی سٹی میں تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں الزام عائد کیا کہ 24 اکتوبر کو ٹبی سٹی کے علاقے میں 3 اہلکاروں نے اُسے روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ مارپیٹ سے اس کا چہرہ لہولہان جبکہ ہاتھ اور ٹانگیں زخمی ہوگئیں۔
درخواست گزار نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ تمہیں رُکنے کا اشارہ کیا تھا تم کیوں نہیں رکے۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار اسے تھانہ بھاٹی گیٹ لے گئے جہاں موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں چھین لیں جس کے بعد بھانجی اور اس کے شوہر نے تھانے پہنچ کر خلاصی کرائی۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نےگاڑی سے3 ہزار آسٹریلوی ڈالر بھی چُرا لیے۔
دوسری جانب ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔