لاہور میں افسوسناک واقعہ، شوہر نے میکے میں بیوی کو قتل کردیا

شائع شدہ تاریخ 11 اگست, 2026
لاہور-میں-افسوسناک-واقعہ،-شوہر-نے-میکے-میں-بیوی-کو-قتل-کردیا

پولیس کے مطابق ملزم عمران گجر پورہ میں اپنے سسرال پہنچا اور ناراض بیوی کو منانے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون بشریٰ کے انکار پر ملزم عمران نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے واردات پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔