لاڑکانہ: قائداعظم رینجرز اسکول پر دہشتگردی کا مقدمہ درج
شائع شدہ تاریخ 22 جون, 2020
لاڑکانہ میں قائداعظم رینجرز اسکول پر دہشتگردی کے واقع کا مقدمہ 32 گھنٹوں بعد درج کر لیا گیا ہے۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں اسکول کے سیکیورٹی انچارج رینجرز کے سب انسپیکٹر محمد بلال کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر ایک شخص نے سرکٹ ہاؤس کی جانب سے آتے ہوئے ہینڈ گرنیڈ اسکول کے اندر پھینکا جس سے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آفس کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیواروں کو بھی نقصان پہنچا، زوردار دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔