قومی ایئرلائن کی فلائٹ میں اچانک فنی خرابی، وزیرِ بلدیات بھی طیارے میں موجود
شائع شدہ تاریخ 05 دسمبر, 2025
ذرائع کے مطابق پرواز نے کراچی ائیرپورٹ سے اڑان بھری تو تقریباً 17 منٹ بعد ہی طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوئی۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ پائلٹ نے فوری طور پر ائیر ٹریفک کنٹرول کو صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ائیرپورٹ پر اتارلیا گیا اور پرواز منسوخ کردی گئی۔
طیارے میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت دیگر مسافر سوار تھے۔
فنی خرابی کے باعث پرواز کے منسوخ ہونے پر ناصر شاہ طیارے سے اتر کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات ناصر شاہ کو کل سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔