فیلڈ مارشل سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
شائع شدہ تاریخ 26 دسمبر, 2025
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میجر جنرل یوسف احمد نے پاک مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔