فیصل مسجد میں صرف 15 افراد کو اعتکاف کی اجازت
شائع شدہ تاریخ 14 مئی, 2020
کورونا وائرس کے پیش نظر آج شام سے شروع ہونے والے اعتکاف کے لیے مساجد میں انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے باعث مساجد میں اعتکاف کو محدود کر دیا گیا ہے۔مساجد میں ایس او پی کے تحت کم سے کم افراد کو جگہ مل سکے گی جبکہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو مساجد میں اعتکاف نہ بیٹھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں صرف 15 افراد کو اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ذرائع فیصل مسجد کے مطابق فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے والے افراد کا پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ یاد رہے کہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کی ابتداء آج مغرب کے بعد سے ہوگی، اس عشرہ کو ’عشرہ نجات‘ کہا جاتا ہے۔تیسرے اور آخری عشرے کی ابتداء میں لاکھوں مسلمان مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ کر دنیاوی کاموں کو ترک کرکے اللّہ کی عبادت میں مصروف ہوجاتے ہیں۔